• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

26 ویں ترمیم اور آزاد عدالتی نظام ایک ساتھ نہیں چل سکتے، حافظ نعیم

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم اور آزاد عدالتی نظام ایک ساتھ نہیں چل سکتے ملک میں آئین و قانون کی بالادستی ہونی چاہئے، جو الیکشن میں کامیاب ہو اسکی کامیابی کا نتیجہ جاری کیا جائے فارم 47 کا چکر چلانے سے ملک کمزور ہوتا ہے، سیاسی جماعتوں کو مشکل وقت میں جمہوریت یاد آتی ہے یہ خاندانی اجارہ داریاں ہیں انکے اندر بھی جمہوریت ہونی چاہئے، ملک میں 40سال سے طلبہ یونین کے الیکشن نہیں ہورہے ہیں طلبہ یونین پر اسلیے پابندی لگائی گئی کہ اس سے خاندانوں کی سیاست کو خطرہ ہوتا ہے، بلدیاتی انتخابات بھی اس وجہ سے نہیں ہورہے کہ کہیں جمہوریت مضبوط نہ ہو جائے،ڈسٹرکٹ بار راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ فوجی آپریشن سے اجتماعی نقصان ہوتا ہے فوج اور عوام میں تفریق بڑھتی ہے۔
اہم خبریں سے مزید