• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کا اپوزیشن رہنما کو وفد کا سربراہ بنانا مضبوط پیغام تھا، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ’’رپورٹ کارڈ‘‘میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے سوال کیا بلاول بھٹو زرداری اور پارلیمانی وفد کی کوششیں بھارت کے بیانیے کو عالمی سطح پر چیلنج کرنے میں کامیاب ہو سکیں گی؟جواب میں تجزیہ کار سلیم صافی ،ارشاد بھٹی ،عمر چیمہ اور مظہر عباس نے کہا کہ اپوزیشن رہنما کو وفد کا سربراہ بنایا، جو ایک مضبوط پیغام تھا۔ اگر پاکستان کے وفد میں بھی اپوزیشن کی نمائندگی ہوتی تو مؤثر سفارت کاری ممکن ہوتی ،دشمن اب بھی متحرک ہے، سرحدوں پر تناؤ باقی ہے اور سندھ طاس معاہدہ معطل ہے،پاکستان نے اس بار سفارتی سطح پر ایک اسمارٹ چال چلی ہے،سفارت کاری کے نتائج فوری طور پر نظر نہیں آتے۔سلیم صافی نے رائےکہا کہ اس وقت تک یہ واضح نہیں کہ پاکستانی وفد نے کس انداز سے اپنا مقدمہ پیش کیا ہے۔ مزید تفصیلات سامنے آئیں گی تو بہتر تجزیہ کیا جا سکے گا۔
اہم خبریں سے مزید