کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج، وزیر اعظم کی جانب سےآئی ایم ایف سے بجٹ مذاکرات کامیاب ہونے کی نوید سے مارکیٹ میں زبردست سرگرمی،تمام اہم سیکٹرز میں خریداری سے مارکیٹ میںتیزی کی بڑی لہر،کے ایس ای 100انڈیکس 1573پوائنٹس کے اضافے سے نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا،49.67فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت بڑھ گئی،سرمایہ کاری مالیت 148 ارب 95کروڑ 30 لاکھ روپے کا اضافہ، کاروباری حجم بھی 16.11فیصد بڑھ گیا،تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان کی جانب سےآئی ایم ایف بجٹ مذاکرات کامیاب ہونے کا اعلان سامنے آنے کے بعد سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ دیکھنے میں آیا،منگل کو ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا ۔