• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک بھی دفاعی منصوبہ کبھی وقت پر پورا نہیں ہوتا، بھارتی ایئر چیف

کراچی (نیوز ڈیسک) انڈین فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل امر پریت سنگھ نے ملک میں دفاعی ساز وسامان کے حصول اور ڈلیوری میں ہونے والی تاخیر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک بھی دفاعی منصوبہ کبھی وقت پر پورا نہیں ہوتا۔انڈین فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل امر پریت سنگھ نےجمعرات کو دلی میں کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری کی سالانہ بزنس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی بار کسی معاہدے پر دستخط کرتے وقت ہی ہمیں یقین ہوتا ہے کہ یہ وقت پر نہیں ہو پائے گا لیکن ہم اس کے باوجود یہ کنٹریکٹ کرتے ہیں۔ انڈین تجزیہ کار سوشانت کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت مسئلے کا حل نکالتی تو پاکستان کے ساتھ جنگ میں شاید انتا نقصان نہ ہوتا، حکومت کو مسئلے کا حل نکالنا ہوگا، تاخیر کا ذمہ دار کسی حد تک ’’سیاست‘‘ کو قرار دیا جاسکتا ہے۔ انڈین فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل امر پریت سنگھ نےجمعرات کو دلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’وقت پر جنگی ساز و سامان کی تیاری اور حصول دفاعی تیاری میں انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔یہ پہلا موقع نہیں ہے جب انڈیا کی فضائیہ کے سربراہ نے دفاعی ساز و سامان کی خریداری، ڈیلیوری اور دفاعی تحقیق کے ادارے ڈی آر ڈی او کے پروجیکٹس میں ہونے والی تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید