• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیش، کرنسی نوٹوں سے شیخ مجیب الرحمٰن کی تصویر ہٹا دی گئی، نئے نوٹ جاری

ڈھاکہ (اے ایف پی) بنگلہ دیش نے اپنے بانی صدر، معزول وزیراعظم شیخ حسینہ کے والد کی تصویر کے ڈیزائن کی جگہ نئے نوٹ جاری کردیے۔ بنگلہ دیش بینک کے ترجمان عارف حسین خان نے بتایا کہ نئی سیریز اور ڈیزائن کے تحت نوٹوں میں کوئی انسانی تصویر نہیں ہوگی، بلکہ قدرتی مناظر اور روایتی نشانات ہوں گے۔مسلم اکثریتی ملک کے ڈیزائنز میں ہندو اور بدھ مندروں کے ساتھ ساتھ تاریخی محلات کی تصاویر بھی شامل ہیں۔ان میں مرحوم مصور زین العابدین کا فن پارہ بھی شامل ہے، جس میں برطانوی نوآبادیاتی دور حکومت کے بنگال کے قحط کو دکھایا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید