• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طیارے گرنے کے اعتراف پر بھارتی آرمی چیف سے استعفیٰ کا مطالبہ

کراچی(نیوزڈیسک)بھارتی طیاروں کی تباہی پر سچ بولنا بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف انیل چوہان کے گلے پڑ گیا، دفاعی تجزیہ کار پراوین ساہنی نے ڈیفنس چیف سے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا۔

نامور بھارتی دفاعی تجزیہ کار پراوین ساہنی نے بھارتی ڈیفنس چیف انیل چوہان سے استعفے کا مطالبہ کردیا ہے۔

 سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر انہوں نے لکھا دو دن بھارتی فضائیہ کے گراؤنڈ رہنے کا اعتراف استعفے کے لیے کافی ہے۔

پراوین ساہنی نے اپنے ٹویٹ میں طنز کیا کہ ( جنگ کے ) چار میں سے دو دن فضائیہ نہیں اڑی، پھر بھی یہ کہنا کہ آپریشن سندور کامیاب تھا بڑی ہمت کی بات ہے۔

اہم خبریں سے مزید