لاہور(ایجنسیاں)ڈیجیٹل کرنسی ریگولیشنز پرپاکستان کرپٹو کونسل کا اعلی سطح اجلاس آج ہوگا ۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اجلاس کی صدارت کریں گے-ایجنڈے کے اہم نکات میں پاکستان میں ڈیجیٹل اور ورچوئل اثاثوں کے لیے ایک مضبوط ضابطہ جاتی فریم ورک کی تیاری شامل ہے جو عالمی معیارات اور تکنیکی ترقی کے مطابق ہوگی- اجلاس میں بلال بن ثاقب بطور چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان کرپٹو کونسل اجلاس میں شرکت کریں گے-