کراچی(رپورٹ/طاہر عزیز)شاہراہ بھٹو (ملیر ایکسپریس وے)کی کارپٹننگ کا کام بند ہو گیاشاہ فیصل کالونی انٹرچینج تا ملیر ندی پل قائدآباد کے دوسرے فیز کو اعلان کے مطابق 30 اپریل تک نہ کھولا جاسکا تار کول ایک ماہ سےبند ہونے کے باعث اسےبمشکل کار پٹ کیا گیا ہے پورے منصوبے کو محکمہ بلدیات حکو مت سندھ نےرواں سال کے آخر 31دسمبر تک مکمل کرنا ہے اب یہ بھی تاخیر کاشکار ہوتا نظر آرہا ہے،مئیر کراچی مرتضی وہاب نے کہا کہ ہم عید تک اس سڑک کا دوسرا فیز کھول دینگے، جام صادق برج سے کاٹھور سپرہائی وے تک موٹر وے کی طرز پر یہ ہائی وےمجموعی طور پر 39 کلو میٹر طویل ،تین تین لین کی دو رویہ ہےاسے تقریباً 75 ارب روپے کی لاگت سے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کی بنیاد پر بنایا جا رہا ہےرواں سال جنوری میں جام صادق برج سےشاہ فیصل کالونی تک 9 کلومیڑ سڑک کو مکمل کر کے ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا تھا اس کا باقاعدہ افتتاح چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کیا تھا اور اس موقع پر حکومت سندھ کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ قائدآباد تک 6 کلو میٹر کا دوسرا فیز 30 اپریل کو مکمل کر کے ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا جس کا بعد ازاں متعدد بار وزیر بلدیات سعید غنی اور میئر کراچی مرتضی وہاب بھی اعلان کرتے رہے لیکن اصل صورتحال یہ ہےکہ پاک بھارت جنگ کے بعد سے اس ایکسپریس وے کی کارپٹننگ کا کام بند ہے اور اب پورا مئی بھی گزر گیا لیکن ددوسرے فیز کا افتتاح نہ ہو سکااس سلسلے میں صورتحال معلوم کرنے کےلئے جب پروجیکٹ ڈائریکٹر نیاز سومرو سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کام بند ہونے کی تصدیق کی اور اس کی وجہ متعلقہ ریفائنری کی جانب سےپاک بھارت جنگ کے بعد سےتارکول (ڈامر)نہ ملنا بتایا انہوں نے کہا وہ اس سلسلے میں کراچی میں واقع متعلقہ ریفائنری کو خط لکھ چکے ہیں لیکن اب تک تار کول کی سپلائی بحال نہیں ہوئی ہے ہمیں روزانہ 100 ٹن تار کول کی ضرورت ہوتی ہےگزشتہ پیر اور منگل کو پچاس پچاس ٹن مال ملا جس سے ہم نےقائدآباد تک فیز ٹو کو مکمل کر دیا ہے حکومت جب چاہے اس کا افتتاح کر سکتی ہےتاہم سپر ہائی وے تک کی کارپٹننگ بند ہےجنگ سے پہلے دس کلومیٹر کی استر کاری کر لی تھی اب بقیہ کام بند ہے جیسےتار کول ملنا شروع ہو گا تو دوبارہ کارپٹننگ ہو گی دریں اثنامیئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نےشہید ذولفقار علی بھٹو ایکسپریس وے کا دورہ کیا انہوں نے ملیر ایکسپریس وے کے دوسرے حصے کا کام تیز کرنے اور عید سے قبل عوام کے لئے کھولنے کا حکم دیا مرتضی وہاب نے کہا 39 کلومیٹر طویل ایکسپریس وے کے پہلے فیز کا افتتاح بلاول بھٹو نے 11 جنوری کو کیا تھا عید سے قبل قائد آباد تک فیز ٹو پر کامُ مکمل کرکے عوام کے لئے کھول دیا جائے گا۔