کراچی(این این آئی)قومی ایئر لائن کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا، طیارے میں 120مسافر سوار تھے۔ ذرائع نے بتایا کہ طیارے کو 20 گھنٹے کے دوران دوبارہ پرواز کے قابل بنا لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق کراچی سے لاہور کی پرواز سے گزشتہ روز پرندہ ٹکرایا۔ ذرائع کے مطابق لاہور ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران پرندہ ٹکرایا، جس میں 120مسافر سوار تھے۔قومی ایئر لائن کے ذرائع نے بتایاکہ لینڈنگ کے بعد انسپکشن کی گئی تو پرندہ ٹکرانے کے شواہد ملے۔