پشاور(این این آئی)ترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ ہم نے 20ارب کی چوری شدہ رقم جے یو آئی کے لوگوں سے وصول کی۔ میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ سربراہ جے یوآئی جس کرپشن اسکینڈل کی بات کرتے ہیں، اس وقت یہ خود نگراں حکومت کا حصہ تھے۔انہوں نے کہا کہ جے یوآئی کے لوگ ٹھیکے اور کمیشن لے کر تجوریاں بھر رہے تھے، 20ارب کے لگ بھگ چوری شدہ رقم آپ ہی کے لوگوں سے وصول کی۔