کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج،نئے وفاقی بجٹ میں ٹیکسز سے متعلق خدشات کے باعث سرمایہ کار بے یقینی کا شکار،اہم سیکٹرز میں اچانک فروخت کے دباو سے مارکیٹ میں مندی کا رحجان، کے ایس ای100انڈیکس میں 813پوائنٹس کی کمی،ایک لاکھ 19 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد برقرار نہ رہی،49.78فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت کم ہو گئی،سرمایہ کاری مالیت 58 ارب 67کروڑ 69 لاکھ روپے گھٹ گئی، کاروباری حجم بھی 14.19فیصد کم رہا۔