کراچی(اسٹاف رپورٹر) مقامی مارکیٹوں میں سونا 5ہزار 9سو روپے مزید مہنگا ہو گیا جبکہ ڈالر 5پیسے اور 45پیسے تک سستا ہو گیا،تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 5900 روپے فی تولہ کے اضافے سے 3 لاکھ 53 ہزار 100 روپے فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت 5058 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 2 ہزار 726 روپے ہو گئی ہے،ادھر پیر کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں 5 پیسے کی کمی سےڈالر کی قیمت خرید 282.05 روپے سے کم ہو کر 282.00 روپے اور قیمت فروخت 282.25 روپے سے کم ہو کر 282.20 روپے ہو گئی ہے،دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید45 پیسے کی کمی سے 282.62 روپے سے کم ہو کر 282.17 روپےہو گئی لیکن قیمت فروخت 284.40 روپے پر برقرار رہی۔