اسلام آباد( رپورٹ حنیف خالد)گیارہ سو (1100)سے زائد پناہ گز ین ایک ہی روز میں 18 کشتیوں کے ذریعے انگلش چینل عبور کرکے برطانیہ پہنچ گئے۔برطانوی میڈیا کے مطابق ایک دن میں اتنی بڑی تعداد میں پناہ گز ینوں کی آمد ایک ریکارڈ ہے۔ رواں سال 14ہزار 811 افراد غیر قانونی طریقے سے برطانیہ پہنچ چکے ہیں۔