• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجی کمپنی کی اشیاء کی درآمد میں کروڑوں روپے ٹیکس چوری

اسلام آباد(تنویر ہاشمی )محکمہ کسٹم نے نجی کمپنی کی اشیاء کی درآمد میں مبینہ مس ڈکلیریشن اور فراڈ کے ذریعے کی جانیوالی کروڑ وں روپے کی ٹیکس چوری پکڑ لی اور ایف آئی آر درج کر لی ، 51کروڑ کے الیکٹرو لائٹ ٹن پلیٹ کو گلو یلوم شیٹ ظاہر کر کے 30کروڑ ٹیکس دڈیوٹی چوری کی گئی ، س حوالے سےٹرائی سٹار کمپنی کے مالک اسامہ میٹھانی کا کہنا ہے کہ ٹیکس و ڈیوٹی چوری میں کوئی صداقت نہیں ، مال پورٹ پر پڑا ہے تو ٹیکس چوری کس طرح کی ، کلکٹریٹ آف کسٹم آپریزمنٹ ایسٹ کراچی نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مس ڈکلیئر یشن کے ذریعے 30کروڑوپے مالیت کےٹیکس و ڈیوٹی چوری سکینڈ ل میں ملوث کمپنیوں کیخلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ، ایف آئی آرکے مطابق میسرز ٹرائی سٹار پیکجز نے 51کروڑر وپے سے زائد مالیت کی الیکٹرو لائٹ ٹن پلیٹ کو گلویلوم شیٹس ظاہر کرکے مس ڈکلیئریشن کی ، الیکٹر و لائٹ ٹن پلیٹ پر زیادہ ڈیوٹی اور ٹیکس عائد ہیں جبکہ گلویلوم شیٹس پر کم ڈیوٹی اور ٹیکس ہیں ،الیکٹرو لائنٹ ٹن پلیٹ پر 20فیصد کسٹم ڈیوٹی ، 5فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی ، 6فیصد اضافی کسٹم ڈیوٹی ، 18فیصد سیلز ٹیکس اور دو فیصد انکم ٹیکس عائد ہے جبکہ گلویلوم سٹیل کوائل پر 0.83فیصد کسٹم ڈیوٹی ، 5فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی 2فیصد اضافی کسٹم ڈیوٹی ، 18فیصد سیلز ٹیکس اور 2فیصد انکم ٹیکس عائد ہے۔
اہم خبریں سے مزید