پیرس (اے ایف پی)ہماری کہکشاں ملکی وےکا اینڈرومیڈا سے تصادم اب یقینی نہیں۔ سائنس دان اس ہولناک تصادم کا طویل عرصے سے خدشہ ظاہر کرتے آ رہے ہیں۔نئی تحقیق کے مطابق ملکی وے (Milky Way) اور اینڈرومیڈا (Andromeda) کہکشاؤں کے درمیان ممکنہ تصادم کا امکان صرف 50 فیصد ہے۔ اس سے پہلے سائنس دانوں کا خیال تھا کہ دونوں کہکشائیں تقریباً 4.5 ارب سال بعد ٹکرا جائیں گی، جس سے سورج اور زمین کا نظام تباہ ہو سکتا ہے۔ایک محقق کے مطابق مجھے ذاتی طور پر شاید یہ پسند ہو کہ ملکی وے تباہ نہ ہو ، اگرچہ اس کا میری یا میری آنے والی نسلوں کی زندگی سے کوئی عملی تعلق نہیں۔ماضی میں سائنسدانوں کا خیال تھا دونوں کہکشاؤں کے ٹکرانے سے سورج یا تو نئی مرکب کہکشاںملکو میڈا (Milkomeda) کے مرکز میں جا کر بلیک ہول میں سما جائے گا، یا خلا میں کہیں دور پھینک دیا جائے گا۔ مگر نیچر ایسٹرونومی میں شائع نئی تحقیق کے مطابق یہ قیاس شاید مبالغہ آرائی تھا۔یہ تقریباً سکّہ اچھالنے جیسا ہے۔ اب کمپیوٹر سمولیشنز سے معلوم ہوا ہے کہ تصادم انتہائی غیر متوقع ہے اور ممکن ہے دونوں کہکشائیں اربوں سال تک ایک دوسرے کے گرد گھومتی رہیں۔چونکہ سورج تقریباً ایک ارب سال میں زمین پر زندگی کا خاتمہ کر دے گا، اس لیے یہ تصادم انسانوں پر اثر انداز نہیں ہوگا۔ تحقیق کا نتیجہ ہے کہ ہماری کہکشاں کا مستقبل ابھی پوری طرح غیر یقینی ہے۔