لاہور(کرائم رپورٹر) باٹا پور میں منصور کے گھر سے3لاکھ 40ہزار روپے اور موبائل فون ،فضل ٹاون میں زبیر کے دفتر سے 2لاکھ 30ہزار روپے اور موبائل فون ،غازی آباد میں عدیل سے 1لاکھ 30ہزار اور موبائل فون ،ہر بنس پورہ میں وحید سے1لاکھ 10ہزار روپے اور موبائل فون ،لوہاری میں اکرم سے 1لاکھ15ہزار موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا ،ڈیفنس گلبرگ،گارڈن ٹاون ، اور اسلام پورہ سے گاڑیاں جبکہ مصری شاہ ،لو ہاری ، اکبری گیٹ ، مناواں،مسلم ٹاون اور لوئرمال سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئے۔