لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)کاہنہ کے علاقے گجومتہ کے قریب تیز رفتار ڈمپر کی زد میں آکر22سالہ موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہو گیا ایدھی ترجمان کے مطابق کاہنہ کے علاقے گجومتہ نادر چوک کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا متوفی کی شناخت 22 سالہ حارث ولد ارشاد کے نام سے ہوئی ،دریں اثناء چلڈرن ہسپتال کے سامنے تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی ، حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار پولیس کانسٹیبل اکبر علی جاں بحق ہوگیا۔علاوہ ازیںکینال روڈ پرمغلپورہ انڈر پاس کے قریب موٹر سائیکل فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی ،حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار شخص موقع پر دم توڑ گیا،متوفی کی شناخت 31 سالہ سلمان خالد کے نام سے ہوئی، جوچنڈیاں ہربنس پورہ کا رہائشی تھا،پولیس نے لاش کو مردہ خانہ منتقل کردیا۔