• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ تنازعات کے حل کیلئے کلیدی کردار ادا کرسکتا، لیاقت بلوچ

لاہور(نمائندہ خصوصی) نائب امیر جماعتِ اسلامی، سابق پارلیمانی لیڈر لیاقت بلوچ سے برٹش ہائی کمیشن کے سیاسی ڈپارٹمنٹ کی ٹیم نے لاہور میں ملاقات کی. اِس موقع پر لیاقت بلوچ نے کہا کہ برطانیہ فلسطین اور کشمیر تنازعات کے حل کے لیے کلیدی کردار ادا کرسکتا ہے۔ غزہ پر اسرائیلی سرپرستی برطانیہ کی سنگین غلطی ہے، برطانیہ کے غزہ پر اسرائیلی مظالم پر نئے بدلتے ہوئے مؤقف کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
لاہور سے مزید