• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی اور قیمتی اشیاء سے محروم

لاہور( کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فونز، موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق فیصل ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے ناصر سے 1 لاکھ 10 ہزار اور موبائل فون، جبکہ خاتون سے 85 ہزار اور موبائل فون چھین لیا،ماڈل ٹاؤن میں وقاص سے1لاکھ 35ہزار روپے اور موبائل فون۔گجرپورہ میں ندیم سے 1لاکھ 30ہزار روپے اور موبائل فون,فیصل ٹاؤن میں رضا سے 1لاکھ 25 ہزار روپے اور موبائل فون,ساندہ میں رفیق سے1لاکھ 20ہزار روپے اور موبائل فون,ٹبی سٹی میں کاشف سے 1لاکھ روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا.فیصل ٹاؤن، غالب مارکیٹ اور ٹاؤن شپ سے گاڑیاں جبکہ سمن آباد مصری شاہ اور گلشن اقبال سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔
لاہور سے مزید