• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپنی چھت،رواں سال ایک لاکھ سے زائد گھرتعمیر ہونگے،بلال یاسین

لاہور (خصوصی رپورٹر)وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا، اس موقع پر صوبائی وزیر بلال یاسین نے پھاٹا کے اسپیشل مانیٹرنگ یونٹ کا افتتاح کیا،ڈی جی پھاٹا سکندر ذیشان نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے اپنی چھت، اپنا گھر پروگرامز بارے تفصیلی بریفنگ دی، انہوں نے بتایا کہ اپنی چھت اپنا، گھر اسکیم کے تحت 42 ہزار سے زائد افراد کو 47 ارب سے زائد رقوم مل چکی ہیں، صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے کہا کہ رواں سال میں 1 لاکھ سے زائد گھروں کی تعمیر کو مکمل کیا جائے گا، مستحق خاندانوں کے چھت کا خواب پورا کرنے کیلئے مفت پلاٹس کی تقسیم بھی جلد شروع کی جائے گی، وزیر اعلیٰ پنجاب ہر سیکٹر میں عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر دیکھ رہی ہیں۔
لاہور سے مزید