لاہور ( جنرل رپورٹر ) پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و لاہور جنرل ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر محمد فاروق افضل کی زیر صدارت امیر الدین میڈیکل کالج کا پانچواں کانووکیشن ایوان اقبال میں منعقد ہوا جس میں مشیر صحت پنجاب ڈاکٹر اظہر محمود کیانی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ سابق وزیر صحت پروفیسر جاوید اکرم، ممتاز میڈیکل ٹیچر پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر اور کنٹرولر یو ایچ ایس ڈاکٹرمحمد عباس گیسٹ آف آنر تھے۔اس موقع پر امیر الدین میڈیکل کالج کے 200ڈاکٹرز میں ڈگریاں اور141میڈلز تقسیم کیے گئے جبکہ اس پرُ وقار تقریب میں پی جی ایم آئی کے فیکلٹی ممبران کے علاوہ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر، میڈیکل کالجز کے پرنسپلز، سرکاری و نجی کالجز و ہسپتالوں کے میڈیکل ٹیچرزکے علاوہ پروفیسر محمود ایاز، ڈاکٹر زاہد پرویز، ای ڈی پنز پروفیسر آصف بشیر، پروفیسر خالد محمود، پروفیسر محمد معین، ایم ایس پروفیسر فریاد حسین، پروفیسر غیا ث النبی طیب، پروفیسر ارشد چیمہ، پروفیسر ندرت سہیل،ڈاکٹر شائستہ مبین سمیت طلبا وطالبات کے والدین بھی موجود تھے۔