لاہور(خبرنگار) پنجاب کابینہ نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے تیار کردہ "چائلڈ پروٹیکشن پالیسی" کی منظوری دے دی ہے، جسے بچوں کے تحفظ کے لیے ایک تاریخی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے اس اہم اقدام پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور پنجاب کابینہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پالیسی کی منظوری بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ایک تاریخی سنگ میل ہے۔