• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید پر جانوروں کی آلائشیں فوری تلف کی جائیں‘چیف سیکرٹری

لاہور(خصوصی رپورٹر)چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی زیر صدارت ڈویڑنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کا ویڈیو لنک اجلاس ہوا جس میں عیدالاضحی کے موقع پر صفائی، آلائشوں کی بروقت تلفی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ عید کے دوران قربانی کے جانوروں کی آلائشیں فوری طور پر اٹھانے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں اور تمام متعلقہ ادارے صفائی کے انتظامات کو مؤثر، منظم اور بروقت بنانے کیلئے مکمل تیاری یقینی بنائیں ۔ چیف سیکرٹری نے واضح کیا کہ شہریوں کی شکایات کی صورت میں رسپانس ٹائم کم سے کم ہونا چاہیے۔چیف سیکرٹری نے کہا کہ شہریوں کی سہولت کے لیے تمام اضلاع میں باقاعدہ مویشی منڈیاں قائم کی گئی ہیں، انتظامیہ عید سے قبل غیر قانونی سیل پوائنٹس کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھے۔
لاہور سے مزید