• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حج وحدت ،قربانی ،صبر اوراطاعت کادرس دیتاہے،ادریس شاہ زنجانی

لاہور (نیوزرپورٹر ) دربار عالیہ حضرت سید یعقوب شاہ زنجانیؒ میں ’’اجر قربانی اور فضائل حج ‘‘کے موضوع پر کانفرنس ہو ئی ، صدارت دربار کے سجادہ نشین پیر سید ادریس شاہ زنجانی نے کی، انہوں نے کہا کہ حج اسلام کا ایک عظیم رکن ہے جو امت مسلمہ کو وحدت، قربانی، صبر اور اطاعت کا درس دیتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قربانی حضرت ابراہیم ؑ کی سنت ہے، جسے زندہ رکھنا ایمان کی علامت ہے ۔کانفرنس میں ملک بھر سے مختلف مذہبی شخصیات، علما کرام، زائرین اور عقیدت مندوں نے شرکت کی۔
لاہور سے مزید