• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی ایس پی رینک پرترقی کیلئے 300کیسز کاجائزہ ،جنرل پریڈ

لاہور(کرائم رپورٹر) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ جنرل پریڈ کا مقصد اہلکاروں کو الرٹ رکھنا اور ان میں ڈسپلن، اتحاد و بھائی چارے کی فضاء قائم رکھنا ہے ۔ صوبہ بھر میں ہفتہ وار جنرل پریڈ ہوئی ،سینئر پولیس افسران نے پریڈ کا معائنہ کیا جبکہ پریڈ کے دستوں نے سلامی پیش کی ، مزید برآں ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری کی زیر صدارت پروموشن بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں انسپکٹر سے ڈی ایس پی رینک پر ترقی کے لیے تقریباً 300 کیسز کا جائزہ لیا گیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ میرٹ، قواعد و ضوابط پر پورا اترنے والے انسپکٹرز کو ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی دی جائے گی ،آئی جی سےپولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ نے بھی ملاقات کی۔ آئی جی پنجاب نے فوری ریلیف کیلئے احکامات جاری کیے ۔ آئی جی نے کہا کہ پنجاب پولیس کچہ کے علاقے کو ڈاکو اور شر پسند عناصر سے پاک کرکے دم لے گی۔
لاہور سے مزید