• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے الیکٹرک ک اسٹاک ایکسچینج میں کارپوریٹ بریفنگ سیشن کا انعقاد

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) کے الیکٹرک نے گزشتہ روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں اپنا کارپوریٹ بریفنگ سیشن منعقد کیا جہاں کراچی اور ملحقہ علاقوں کو قابلِ بھروسا، سستی اور پائیدار بجلی کی فراہمی کے عزم کا اعادہ کیا گیا سیشن کے دوران سٹیک ہولڈرز، تجزیہ کاروں، سرمایہ کاروں اور میڈیا کے نمائندگان کو ادارے کی آپریشنل پیشرفت، حالیہ ٹیرف فیصلوں اور مستقبل کی سٹرٹیجک سمت سے متعلق جامع بریفنگ دی گئی، کےالیکٹرک نے مالی سال 2024تا 2030کیلئے منظور شدہ ملٹی ایئر ٹیرف) پیش کیا جو کراچی کے بجلی کے نظام کو جدید بنانے اور توسیع دینے کیلئے مجوزہ 2 ارب ڈالر کے سرمایہ کاری منصوبے پر عملدرآمد کا راستہ ہموار کرتا ہے۔
اسلام آباد سے مزید