• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنانے کیخلاف دائر درخواست خارج

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کی تحقیقات کےلیے جے آئی ٹی بنانے کے خلاف دائر درخواست خارج کردی۔

عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم کی درخواست عدم پیروی پر خارج کی۔

عدالت نے کہا کہ کیس کو 2 بار کال کیا گیا نہ شیخ وقاص اکرم آئے اور نہ ان کے وکیل پیش ہوئے۔

یاد رہے کہ عدالت نے گزشتہ سماعت پر شیخ وقاص و دیگر کو جے آئی ٹی میں پیش ہونے کی ہدایت کی تھی۔

جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی قیادت سمیت سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کو تحقیقات کے لیے طلب کیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید