• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر قانونی مویشی منڈیوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے، آئی جی

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس کے افسران و اہلکار مویشی منڈیوں میں خریداروں اور بیوپاریوں کے سکیورٹی فرائض ہائی الرٹ ہو کر سرانجام دے رہے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے افسران کو ہدیات دیتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے منظور کردہ پوائنٹس کے علاوہ کسی بھی جگہ مویشی منڈی لگانے کی اجازت نہیں،غیر قانونی مویشی منڈیوں اور سیل پوائنٹس کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائیں۔نوسر بازوں، جیب تراشوں اور جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کیلئے موثر پٹرولنگ پلان پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ڈولفن سکواڈ اور پولیس رسپانس یونٹ سمیت 284 پٹرولنگ ٹیمیں مویشی منڈیوں کے اطراف پٹرولنگ میں مصروف ہیں۔
لاہور سے مزید