• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان پر امن سیاسی جدو جہد سے حاصل ہوا : پروفیسر عبدالمنان خرم

لاہور (پ ر) یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کے زیر اہتمام یونیک گروپ کے ڈاکٹر نثار احمد رانا آڈیٹوریم میں 3جون 1947کا منصوبہ اور تاریخ پر اس کے اثرات کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت چیئرمین یونیک گروپ پروفیسر عبدالمنان خرم نے کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پر امن سیاسی جدو جہد کے نتیجے میں حاصل ہوا اور قائد اعظم اس جدوجہد کے ہیرو ہیں جنہوں نے مسلمانوں کو یکجا کیے رکھا۔
لاہور سے مزید