• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماحولیاتی تبدیلی اس صدی کا سب سے بڑا چیلنج بن چکا ہے، کنول پرویز

لاہور(خبرنگار)پارلیمانی سیکریٹری برائے ماحولیاتی تحفظ، موسمیاتی تبدیلی، جنگلات، جنگلی حیات اور ماہی گیری کنول پرویز نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی صدی کا سب سے بڑا چیلنج بن چکا ہے اور متاثرین ممالک میں پاکستان سرفہرست ہے۔ وہ پنجاب یونیورسٹی کالج آ ارتھ اینڈ انوائرنمنٹل سائنسز کے زیر اہتمام ماحولیات کے عالمی دن پر ’پلاسٹک آلودگی کا خاتمہ‘ کے موضوع پرالرازی ہال میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کررہی تھیں۔ اپنے خطاب میں کنول پرویز نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے بچنے کے لئے پنجاب یونیورسٹی کالج آف ارتھ اینڈ انوائرنمنٹل سائنسز حکومت پنجاب سے بھی زیادہ متحرک ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنی پہلی تقریر میں کہا تھا کہ ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ کرنا ان کی ترجیحات میں شامل ہے اور آج عملی اقدامات نظر آرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ماحول کی تباہی میں بنی نوع انسان کا سب سے بڑا ہاتھ ہے۔
لاہور سے مزید