لاہور(خصوصی رپورٹر،جنرل رپورٹر)بڑھتی آبادی کے دباؤ اور معاشرے پر اس کے اثرات پر قابو پانے کے لیے مربوط اور مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے، خاندانی منصوبہ بندی خواتین کی صحت اور خودمختاری سے جْڑی ہوئی ہے بلکہ یہ ماحولیاتی، معاشرتی و معاشی استحکام کے لیے بھی ناگزیر ہے۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیرصحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے آج مقامی ہوٹل میں محکمہ صحت و آبادی کے زیر انتظام خاندانی منصوبہ بندی، آبادی میں اضافہ اور ماحولیاتی تبدیلی پر آگاہی ورکشاپ میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں ڈی جی پاپولیشن ویلفیئر سمن رائے، ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد اور گرین اسٹار کے سی ای او ڈاکٹر عزیز الرْب نے بھی موجود تھے۔ ورکشاپ میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے 250 سے زائد ماہرین نے بھی شرکت کی۔شرکا نے معاشرتی رویوں میں تبدیلی اور آبادی میں توازن کے فروغ کے لیے مشترکہ لائحہ عمل کی ضرورت پر زور دیا۔