• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بکری کی بیل پر کریش لینڈنگ، دیکھنے والے حیران رہ گئے

— اسکرین گریب
— اسکرین گریب

عید الاضحیٰ کی آمد سے قبل مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر قربانی کے جانوروں کی خوبصورت ویڈیوز دھوم مچا رہی ہیں۔

عیدِ قرباں کے موقع پر بچے بڑے سب ہی قربانی کے جانوروں کو لے کر پُرجوش دکھائی دیتے ہیں، ایسے میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر وائرل ایک ویڈیو نے سب کو حیران کردیا۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بیل پرسکون انداز میں زمین پر بٹھا ہوا ہے کہ اچانک سے ایک سفید بکری چھت سے سیدھی اس پر آکر گر جاتی ہے۔

بکری کے گرتے ہی بیل ہڑ بڑا کر اُٹھ جاتا ہے اور اسی دوران بکری بھی جلدی سے اپنے پیروں پر کھڑی ہو جاتی ہے اور ایسے چلنا شروع کر دیتی ہے جیسے کچھ ہوا ہی نہ ہو۔

خوش قسمتی سے اس واقعے میں نہ تو بکری اور نہ ہی بیل کو کوئی نقصان پہنچا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو نے ہر ایک کی توجہ فوراً ہی اپنی جانب مبذول کروالی ہے۔ صارفین اس بات پر حیران ہیں کہ جانوروں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

سوشل میڈیا پر وائرل مذکورہ کلپ اس بات کا احساس دلاتا ہے کہ عید سے قبل جانوروں کا خاص خیال رکھنا کتنا ضروری ہے۔ لمحے بھر کی لاپرواہی کسی بڑے سانحے کا پیش خیمہ بھی ہوسکتی ہے۔ 

دلچسپ و عجیب سے مزید