• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران امریکا مذاکرات کے دوران شہباز شریف کا اسٹائل پھر خصوصی توجہ کا مرکز

—فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
—فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

معروف امریکی سیاسی مبصر حسن پیکر بھی وزیرِ اعظم شہباز شریف کی خوش لباسی پر تبصرہ کیے بغیر نہ رہ سکے۔

حسن پیکر نے سوئٹزر لینڈ میں ہونے والے حالیہ مذاکرات کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف کے خوش لباسی کی تعریف کی ہے۔

اُنہوں نے کہا ہے کہ مجھے یہ تسلیم کرنا ہو گا کہ شہباز شریف کے سوٹ بہترین سے بھی اعلیٰ ہیں، یہ اپنی خوش لباسی سے متاثر کرنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑتے۔

حسن پیکر نے کہا ہے کہ سیاسی طور پر میں شہباز شریف کا مداح نہیں ہوں، لیکن ایمانداری سے یہ کہتا ہوں کہ یہ بہت خوش لباس ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ کوئی بھی آدمی صحیح معنوں میں سوٹ بوٹ والا اس وقت تک نہیں ہوتا جب تک کہ وہ میچنگ پینٹ نہ پہنے اور شہباز شریف مسلسل اس بات کو یقینی بناتے ہیں۔

حسن پیکر نے کہا کہ کینیڈین مصنف ڈیرک گائے بھی میری اس بات سے اتفاق کریں گے۔

یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب شہباز شریف خوش لباسی کی وجہ سے عالمی سطح پر توجہ کا مرکز بنے ہوں۔

رواں سال اپریل میں فیشن میگزین میں مردوں کے اسٹائل اور ملبوسات کے بارے میں لکھنے والے کینیڈین مصنف ڈیرک گائے نے بھی سوشل میڈیا ویب سائٹ پر شہباز شریف کے اسٹائل کی تعریف کی تھی۔

خاص رپورٹ سے مزید