• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انصاف کا حصول تماشہ بن گیا، تحریک ہی واحد راستہ بچا، وقاص اکرم

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”نیا پاکستان“ میں’میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ انصاف کا حصول تماشہ بن گیا ، تحریک ہی واحد راستہ بچا ہے،عمران خان احتجاج کی قیادت کرینگے، متبادل انتظامات بھی کر لئے گئے ہیں ،معاشی تجزیہ کارڈاکٹر خاقان نجیب نے کہا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں ٹیکس کلیکشن میں 25 سے 28 فیصد کا اضافہ ضرور ہوا ہے، کیونکہ پچھلے سال تقریباً 9300 یا 9400 ارب روپے کی وصولی ہوئی تھی مگر جو رواں سال کا ہدف تھا، اس سے ہم پیچھے ہی رہیں گے۔ اب ہمیں نئے بجٹ میں مزید 2000 ارب روپے کے اضافی ٹیکس جمع کرنے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید