لاہور(نمائندہ جنگ)پاکستان ٹینریز ایسوسی ایشن نے عیدالاضحی کے موقع پر جانوروں کی قربانی اور کھالوں سے متعلق اہم اعداد و شمار جاری کر دئیے ، جن کے مطابق رواں سال ملک بھر میں 69لاکھ 77ہزار 565جانوروں کی قربانی متوقع ہے، جب کہ کھالوں کی مجموعی مالیت 6ارب 35کروڑ روپے سے زائد ہوگی۔رپورٹ کے مطابق30لاکھ گائے،1,680بھینسیں،34لاکھ 65ہزار بکرے ، 4لاکھ 4ہزار 250دنبے اور بھیڑیں اور1لاکھ 3ہزار 635اونٹ قربان کیے جائیں گے۔