لا ہو ر(کر ائم رپو رٹرسے)صوبائی دارالحکومت میں چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا۔ لٹن روڈکے علاقے میں زاہدعلی کے گھر سے ڈاکو3لاکھ55ہز ار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات لیکر فرار ہوگئے،جو ہر ٹا ؤ ن کے علا قہ میں سجاد اقبال سے3 احمدلا کھ25ہزار روپے کی نقد ی وطلا ئی زیو رات اور دیگر سا ما ن لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔گر ین ٹا ؤ ن کے علاقے میں فیصل کریم کے اہل خانہ سے2لاکھ75ہزار روپے کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا لوٹ کر فرار ہو گئے،ڈیفنس سی کے علاقہ میں ڈاکوؤں نےصغیر خان نامی شہری کے گھر گھس کر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 1لاکھ 85 ہزار کی نقد ی،طلائی زیورات اور دیگر سامان،گلشن راوی میں ڈاکوؤں نے عامر ریاست علی سے گن پوائنٹ پر 60 ہزارروپے او رموبائل فون، ساندہ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے خواجہ قیصر سے 20ہزار روپے او رموبائل فون ، مزنگ کے علاقہ میں ارشاد بھٹی سے 40 ہزار روپے او رموبائل فون چھین لیا۔