• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب پولیس دنیا کی سب سے بڑی سنگل کمانڈ سول فورس،آئی جی

لاہور (کر ائم رپو رٹرسے)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر سنٹرل پولیس آفس میں ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی پانے والے مزید 32 افسران کو پروموشن رینک لگانے کی تقریب منعقد کی گئی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پروموٹ ہونے والے افسران کو ڈی ایس پی عہدے کے رینک لگائے۔ آئی جی پنجاب نے ترقی پانے والے افسران اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد دی۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب پولیس کو دنیا کی سب سے بڑی سنگل کمانڈ سول فورس ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ 34 کے قریب ایس پیز کی سیٹ پر پروموشنز سے ڈی ایس پیز، انسپکٹرز اور اے ایس آئیز عہدوں تک مزید سیٹیں خالی ہونگی۔ افسران پروموشن یقینی بنانے کے لئے فیلڈ ڈیوٹی پر فوکس کریں اور کرائم فائٹرز بنیں۔
لاہور سے مزید