لاہور ( محمد صابر اعوان سے ) عیدالضحیٰ پر پیٹ، ہاضمےاور بلڈ پریشر سمیت دیگر بیماریوں سے بچنے کیلئے گوشت احتیاط سے کھائیں،جلد بازی میں کہیں ہڈی گلہ میں نہ پھنس جائے۔ معدہ اور آنتوں کی بیماری سے بچنے کیلئے تیز مصالحہ والی خوراک سے پرہیز بہتر ہے جبکہ حاملہ خواتین کلیجی کھانے سے اجتناب برتیں۔گوشت کو سبزیوں کے ساتھ مکس کر کے کھائیں ساتھ میں رائیتہ دہی اور سلاد کا بھی استعمال کریں ۔