ملتان(سٹاف رپورٹر) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ( پیف)نے پبلک سکولز ری آرگنائزیشن پروگرام فیز 11 کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے ۔ درخواست گزار پیف کی ویب سائیٹ پر اپنے شناختی کارڈ کا نمبر درج کر کے اپنی درخواست کا نتیجہ دیکھ سکتے ہیں۔ تمام کامیاب امیدواران کو انکی ترجیحی لسٹ اور میرٹ کے مطابق سکول الاٹ کیے گئے ہیں۔ عید کے فوری بعد یہ سکول نئے الاٹیز کے حوالے کردئیےجائیں گے ۔