• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر اور گردونواح میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں اضافہ‘32مقدمات درج

ملتان(سٹاف رپورٹر) شہر اور اس کے گردونواح میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں اضافہ،ڈکیتی اور چوری کی 35 وارداتیں، پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 32مقدمات درج کرلیے ۔تھانہ مظفر آباد کے علاقے معاویہ دلشاد سے ڈاکو اسلحہ کے زور پر نقدی و موبائل چھین کر فرار ہوگئے تھانہ بی زیڈ کے علاقے کلیم شہزاد سے دو ڈاکو گن پوائنٹ پر نقدی20ہزار و موبائل لوٹ کر لے گئے تھانہ قادر پورراں کے علاقے اجمل سے ڈاکو نقدی وموٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے تھانہ شاہ رکن عالم لوہاری گیٹ کے علاقوں سے جھپٹا مارکر نامعلوم ملزمان نے اکرم اور رمضان کے موبائلزفونز چھین لیے جبکہ تھانہ نیوملتان کے علاقے اشرف علی کی نقدی 2لاکھ عبدالشکور کا رکشہ مختیاراحمد کا موبائل سیتل ماڑی کے علاقے نعیم کا میٹر بجلی حرم گیٹ کے علاقے محمد نعیم کا موبائل کوتوالی کے علاقے حمزہ اکرم کی موٹرسائیکل ڈی ایچ اے کے علاقے ذیشان اسلم صدر کے علاقے کاشف کے موبائلزفونز قادر پورراں کے علاقے شعبان کا بکرا جلیل آباد کے علاقے وسیم خان کی نقدی ڈیڑھ لاکھممتاز آباد کے علاقے فیصل شہزاد کا موبائل غلام شبیر کی موٹر وغیرہ عبدالجبار کی نقدی اڑھائی لاکھ سٹی شجاع آباد کے علاقے آصف کا ٹیوب ویل ٹربائن سٹی جلالپور کے علاقے ریاض حسین کی موٹرسائیکل ارشد خان کی بکریاںاور صدر جلالپور کے علاقے جعفر حسین کا سولر وغیرہ چوری ہوگئے۔
ملتان سے مزید