• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس کی کارروائیاں، مختلف جرائم میں ملوث افراد کیخلاف مقدمات درج

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس کی کارروائیاں، مختلف جرائم میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج، تفصیلات کے مطابق پولیس نے لین دین کے معاملات میں رقم کی ادائیگی کے لیے جعلی چیک اور امانت میں خیانت کرنے کے الزام میں تین افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے ، مخدوم رشید پولیس نے 9سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کی کوشش کرنے کی اطلاع پر تحقیقات شروع کردی ،تھانہ بستی ملوک پولیس نے چوری کی موٹرسائیکل چلانے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ،بدھلہ سنت پولیس نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے الزام میں تین افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے ،تھانہ نیو ملتان پولیس نے مارکیٹنگ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں دو افرادکے خلاف مقدمات درج کر لیے،تھانہ قطب پور پولیس نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں دو افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے، پولیس نے اینٹی ریپ ایکٹ کے الزام میں دو خواتین کے خلاف مقدمات درج کرلیے ،تھانہ شاہ شمس پولیس نے موٹرسائیکل پر جعلی نمبر پلیٹ لگانے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،تھانہ حرم گیٹ پولیس نے بچیوں سے چھیڑ چھاڑ کرنے کے الزام میں نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،قطب پور پولیس نے سرکاری ریت چوری کرنے کے الزام میں ایک نامزد سمیت نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،تھانہ بستی ملوک پولیس نے ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ، تھانہ قطب پور پولیس نے اغوا کے الزام میں تین نامزد سمیت نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔
ملتان سے مزید