ملتان (سٹاف رپورٹر) نارکوٹکس کنٹرول سٹیشن ملتان ڈویژن کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی ،خفیہ اطلاعات پر کی گئی کارروائی کے دوران منشیات فروشوں ملزمان نام شہزاد اور محمد عثمان کے قبضے سے5200 گرام آئس برآمد کر لی گئی جب کہ ملزمان کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا، ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔