• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عقیدۂ ختم نبوتؐ کے سب سے پہلے محافظ صدیق اکبر ؓہیں‘علامہ ڈاکٹر ارشد نقیبی الازہری

ملتان(سٹاف رپورٹر ) معروف مذہبی سکالر علامہ ڈاکٹر محمد ارشد نقیبی الازہری نے کہا ہے کہ عقیدۂ ختم نبوتؐ ہمارے دین کی بنیاد ہے اور اس کے سب سے پہلے محافظ اور عظیم الشان اسلامی فتوحات کا آغاز کرنے والے سیدنا حضرت صدیق اکبر ؓ ہیں، وہ گزشتہ شب ادارۂ تبلیغ اہلسنت کے زیراہتمام حضرت صدیق اکبرؓ کے یوم وصال کے سلسلے میں پاک گیٹ میں منعقدہ 62ویں سہ روزہ سالانہ مرکزی اجتماع کی تیسری نشست سے خطاب کررہے تھے، جماعت اہلسنت پنجاب کے ناظم اعلیٰ علامہ محمد فاروق خان سعیدی، ڈویژنل امیر علامہ سید محمد رمضان شاہ فیضی اور پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق خان قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیدنا حضرت صدیق اکبرؓ  نے اپنے دور خلافت میں عزم واستقلال ،جرات وشجاعت وفراست سے اسلام دشمن قوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، اجتماع سے مفتی محمد عثمان پسروری، مفتی محمد میاں سعیدی، قاری مطیع الرسول سعیدی، قاری فیض بخش رضوی، قاضی محمد بشیر گولڑوی، قاری رکن الدین قادری، مولانا سلیم اشرف قادری، صاحبزادہ ذیشان کلیم نقشبندی، مولانا ارشد علی بلوچ، قاری امان اللہ مہروی، قاری رکن الدین قادری، قاری غلام فرید اظہری، اللہ ڈیوایا لاشاری‘ مولانا جمیل احمد صابر‘ صاحبزادہ جواد ربانی‘ صاحبزادہ مظہر نقیبی‘ مرزا محمد ارشد القادری اور قاری حق نواز سعیدی سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔
ملتان سے مزید