ملتان (سٹاف رپورٹر)کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ وہاڑی کی کارروائی، ڈکیتی،راہزنی ،نقب زنی اورچوری وارداتوں میں شامل خطرناک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا ،زخمی ملزم نے دریافت پر اپنا نام و پتہ محمدعمران ولد محمدرمضان قوم جٹ نارو سکنہ WB/911وہاڑی بتلایا جس کے قبضہ سے قریب پڑا ہوا پسٹل 30بور ، موبائل فون کی پیڈ والا اور کچھ فاصلہ پر کھڑا موٹرسائیکل رکشہ برآمد ہوا-