اسلام آ باد ( رانا غلام قادر) حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے بعد انڈین ایئر فورس اسرائیلی ٹیکنالوجی سے آراستہ نیا لڑاکا جیٹ تیجاس حاصل کرے گی۔
اسرائیلی ٹیکنالوجی سے آراستہ نیا لڑاکا جیٹ تیجاس ایکٹو الیکٹرانک سکینڈ ار(AESA) ٹیکنالوجی سے لیس ہے ،تاخیر کا شکار ان لڑاکا طیاروں کی اس ماہ ترسیل پاک بھارت کشیدگی کے بعد اہمیت اختیار کر گئی.
یروشلم پوسٹ ( The JERUSALEM POST) کے مطابق تیجاس (Tejas)ایکٹو الیکٹرانک سکینڈ ار(AESA) ٹیکنالوجی سے لیس ہے جسے IAI کے ذیلی ادارے Elta نے بنایا ہےجو پہلے کے اسرائیلی ریڈار کی جگہ لےگا۔
اسرائیلی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی فضائیہ اس ماہ کے آخر میں اپنا نیا لڑاکا طیارہ HAL تیجس حاصل کرنے والی ہے۔
ایک سال سے زیادہ تاخیر کا شکار ہونے والے ان لڑاکا طیاروں کی ترسیل حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے بعد اہمیت اختیار کر گئی ہے۔
ہندوستان کا اپنے پرانے مگ 21 اور جیگوار لڑاکا طیاروں کو تبدیل کرنے کے لیے مقامی طور پر تیار کردہ طیاروں کا انتخاب کرنے کا فیصلہ ان وجوہات میں سے ایک وجہ یہ ہے کہ ملک میں اس وقت طے شدہ 42 کے بجائے صرف 31 فائٹر سکواڈرن موجود ہیں۔
ہندوستانی فضائیہ کو پہلے ہی ابتدائی پروڈکشن رن سے 40 تیجس طیارے مل چکے ہیں۔ اب، یہ ایڈوانسڈ A1 ویرینٹ حاصل کرنے کے لیے تیار ہے جو اسےزیادہ تر اسرائیلی ٹیکنالوجی کی بدولت مغربی معیارات کے قریب لاتا ہے۔
تیجاس AESA (ایکٹو الیکٹرانک سکینڈ اری) ٹیکنالوجی سے لیس ہے جو اسرائیل ایرو اسپیس انڈسٹریز کی ذیلی کمپنی ایلٹا کی تیار کردہ جو پہلے کے اسرائیلی ریڈار کی جگہ لے رہاہے۔
ایلٹا ایک الیکٹرانک جنگی نظام بھی فراہم کر رہا ہے۔ پائلٹ ایلبٹ سے جدید ترین ہیلمٹ نصب نظر کا استعمال کریں گے، جبکہ طیارے رافیل کے ریڈار گائیڈڈ ڈربی میزائل کو لے کر جائیں گے۔
ملٹی ملین ڈالر کے اسرائیلی نظام سے لیس ہوائی جہازنئے ویرینٹ میں آرڈر کیے گئے 83 طیارے میں سے ہر ایک میں مقامی کمپنیوں کے ساتھ مل کر ہندوستان میں تیار کردہ ملٹی ملین ڈالر کے اسرائیلی سسٹمز لگائے جائیں گے جو ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کی "میک ان انڈیا" پالیسی کے مطابق ہے، جس کے لیے تمام دفاعی آلات کی مقامی پیداوار ضروری تقاضا ہے۔
درحقیقت، تیجس اسرائیلی فضائیہ کے اپنے جیٹ طیاروں سے زیادہ "اسرائیلی" ہوں گے، جو اسرائیلی ریڈاروں کی تنصیب پر امریکی ویٹو کی وجہ سے امریکی ریڈار سے لیس ہیں۔طیارے کی ابتدائی ترسیل دو سال قبل طے کی گئی تھی۔