• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متحدہ عرب امارات، بچے کا نام رکھنے سے متعلق اہم قانون والدین کیلئے جاننا ضروری

ابوظہبی(جنگ نیوز) متحدہ عرب امارات میں بچے کا نام رکھنے سے متعلق اہم قانون والدین کیلئے جاننا ضروری ہے۔ بچے کا نام رکھتے وقت 2016 کے وفاقی قانون (ودیمہ کا قانون) کے تحت قانونی تقاضے پورے کرنا ہوں گے۔ اس قانون کے مطابق بچے کو پیدائش کے وقت ایسا نام دینا چاہیے جو اس کی عزت اور مذہبی یا سماجی روایات کے خلاف نہ ہو۔ بچے کو فوری طور پر پیدائش کے رجسٹر میں درج کیا جائے۔ بچے کو ریاست کے قوانین کے مطابق شہریت اور والدین کی قانونی نسبت حاصل کرنے کا حق ہے۔ والدین یا سرپرست کو ضروری سرکاری دستاویزات حاصل کرنا لازمی ہے۔ یہ قوانین ہر بچے کی عزت اور فلاح کو یقینی بنانے کے لیے بنائے گئے ہیں۔ والدین یا قانونی سرپرست پر لازم ہے کہ وہ بچے کی پیدائش، شہریت اور دیگر شناختی دستاویزات کی سرکاری تصدیق حاصل کریں۔
اہم خبریں سے مزید