اسلام آباد (عاطف شیرازی )ملک بھر میں میڈیکل کی سہولیات بارے اقتصادی سروے رپورٹ سامنے آگئی۔جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں ہسپتالوں کی تعداد ایک ہزار 696 ہے۔ملک میں بنیادی مراکز صحت کی تعداد 5 ہزار 434 ہے۔جبکہ ملک میں رجسٹرڈ ڈاکٹرز کی تعداد 3 لاکھ 19 ہزار 572 ہے۔اور ملک میں 750 افراد کے لیے صرف ایک ڈاکٹر میسر ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک سال میں ڈاکٹرز کی تعداد میں 20 ہزار سے زائد اضافہ ہوا۔ڈینٹسٹس کی تعداد 39 ہزار 88 تک پہنچ گئی ہء رپورٹ کے مطابق ملک میں نرسز ایک لاکھ 38 ہزار ہو گئیں ہیں جبکہ دائیوں کی تعداد 46 ہزار 801اور لیڈی ہیلتھ ورکز کی تعداد 29 ہزار ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایک ہزار شیر خوار بچوں میں سے سالانہ 50 فوت ہو جاتے ہیں، ملک میں اوسطاً عمر کا اندازہ 65سال سے بڑھ گیا ہے اور اوسط عمر 67 سال تک پہنچ گئی ہے۔