اسلام آباد (ساجد چوہدری )سینٹ کے (آج)منگل کو ہونے والے اجلاس کیلئے 8نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے ،ایوان بالا کا اجلاس چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت شام 6بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں شروع ہو گا ،وزیر خزانہ سنیٹر محمد اورنگزیب قومی اسمبلی میں بجٹ 2025-26پیش کرنے کے بعد منی بل (فنانس بل 2025)کی کاپی سینٹ میں بھی پیش کریں گے ، اجلاس میں قائمہ کمیٹی فنانس کی رپورٹیں بھی پیش کی جائینگی۔