• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لکی مروت، پولیس مقابلے میں 3 دہشت گرد ہلاک، پولیس اہلکار شہید

پشاور(این این آئی) لکی مروت کے علاقے کوٹ کشمیر میں پولیس اور امن کمیٹی نے کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، مقابلے کے دوران ایک پولیس اہلکار بھی شہد ہو گیا۔پولیس ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں کمانڈر چھوٹا وسیم بھی شامل ہے ، دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے ایک گھر میں پناہ لی اور خواتین کو یرغمال بنایا، پولیس نے گھر میں خوارج کو نشانہ بنایا۔ جھڑپ میں ایک اہلکار شاہد اللہ شہید ہو گیا۔آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے پولیس اور عوام کی بہادری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اور لکی مروت کے عوام مل کر خوارج کا صفایا کریں گے۔
اہم خبریں سے مزید