اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) وزیر اعظم سفارتی اور سیاسی محاذ پر متحرک، قائدین کو فون ، عید کی مبارکباد دی۔وزیر اعظم شہباز شریف عید الاضحیٰ کے موقع پر عالمی رہنماؤں سے ٹیلیفونک رابطے کئے ا جن میں آذربائیجان کے صدر الہام علیوف ٗ امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی ٗ ،ملائشیا کے وزیر اعظم داتو سری انور ابراہیم ،ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان ،مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی اور بحرین کے بادشاہ، شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ ،آذربائیجان کے صدر الہام علیوف ، ترکیہ کے صدر طیب اردوان ،عمان کے سلطان ھیثم بن طارق ، ازبکستان کے شوکت مرضیوف ، قازقستان کے قاسم جومارٹ توکائیوف شامل ہیں ۔ وزیراعظم نے ملکی سیاسی قیادت کو بھی فون کئے ؛عید کی مبارکباد دی، صدر مملکت، سپیکر، وفاقی وزرا ،گورنرز، وزرا ئےاعلیٰ ، فضل الرحمان ، حافظ نعیم، آفتاب شیر پاؤ سے بھی ٹیلی فونک رابطے ،وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عید الضحی کے موقع پر صدر مملکت اآصف علی زرداری۔ چاروں وزرائے اعلیٰ۔ چاروںگورنرز ۔ وفاقی وزرا اور قومی سیاسی رہنماؤں کو ٹیلیفون کرکے عید کی مبارکباد دی۔ وزیراعظم نے صدر الہام علیوف، امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی، مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور عید کی مبارکباد دی۔وزیر ا عظم نے حالیہ پاک بھارت بحران کے دوران ان ممالک کے تعمیری کردار اور امن کی کوششوں کو سراہا۔ ، وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔